اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانلاہور: پے در پے دھماکوں سے سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور: پے در پے دھماکوں سے سیکیورٹی ہائی الرٹ
ل

لاہور: جمعرات کے روز شہر کی معروف والٹن روڈ اور ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

لاہور پولیس کے مطابق دھماکے قریبی وقفوں سے ہوئے اور اس قدر شدید تھے کہ کئی کلومیٹر دور تک سنے گئے۔ اچانک ہونے والی ان آوازوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا، اور سینکڑوں افراد سڑکوں پر جمع ہو گئے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے گلبرگ کے قریب ہوئے، جو شہر کا حساس اور پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

حکام نے دھماکوں کی نوعیت اور ماخذ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور خفیہ اداروں کے اہلکار ابتدائی جائزہ لے رہے ہیں جبکہ عوامی تحفظ کے پیش نظر علاقے تک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کی صبح لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے عارضی طور پر معطل کر دیے گئے تھے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق علاقائی کشیدگی کے باعث متعدد کمرشل پروازوں کو روک دیا گیا، اور یہ پابندی دوپہر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے اہم فضائی راستے اگلے حکم تک کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین