اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیترکی کا علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر اعتماد کا...

ترکی کا علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر اعتماد کا اعادہ
ت

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف کو بدھ کی شام ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کے بعد ترکی کی پاکستان سے یکجہتی اور حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ حملہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور ناقابلِ قبول ہے۔

وزیراعظم نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوت اور جوش کے ساتھ تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی کوششوں کو ثبوت کے بغیر قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی، جس کا بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کی خطرناک راہ اختیار کی۔

صدر ایردوان نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی صورتحال میں کشیدگی کے خاتمے کا حامی ہے اور پاکستان کا مخلص دوست ہونے کے ناطے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین