اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانپاکستان کا بھرپور جواب: بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، پانچ جنگی طیارے مار...

پاکستان کا بھرپور جواب: بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، پانچ جنگی طیارے مار گرائے
پ

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستانی حدود میں میزائل حملے کیے ہیں، جو بھارتی فضائی حدود سے فائر کیے گئے۔ انہوں نے ان حملوں کو "بزدلانہ اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میزائل حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، احمدپور شرقیہ باغ اور مریدکے کو نشانہ بنایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فوری ردعمل دیا، دفاعی نظام فعال کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا۔

پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر نشانہ

بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے بعد پاکستان نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلومبرگ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فضائی حملوں کے جواب میں پانچ بھارتی طیارے اور متعدد ڈرونز مار گرائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارے مختلف علاقوں میں مار گرائے گئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے طیاروں میں رافیل، ایس یو-30 اور میگ-29 شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا، "بھارت کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔”

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے تصدیق کی کہ بھارتی حملوں میں آٹھ پاکستانی شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔

رات گئے پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے چھ مختلف مقامات پر 24 حملے کیے گئے جن میں متعدد شہری متاثر ہوئے۔

اقوام متحدہ کی شدید تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں اور خطے میں کشیدگی کو کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ناگزیر ہے۔

امریکی صدر کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "یہ شرمناک ہے، ہم نے اس بارے میں سنا۔”

انہوں نے کہا، "لگتا ہے لوگ پہلے ہی کچھ ہونے کی توقع کر رہے تھے۔ دونوں ممالک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔”

پہلگام حملہ اور اس کے بعد کی صورتحال

واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو بھارت کے علاقے پہلگام میں ایک حملہ ہوا جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا اور وزیراعظم نریندر مودی نے "بدلہ لینے” کا اعلان کیا۔

اس حملے کے ردعمل میں بھارت نے کئی اقدامات کیے، جن میں پاکستانی جہازوں کو بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے سے روکنا، پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کرنا، ڈاک خدمات معطل کرنا اور دونوں ممالک کی فضائی حدود بند کرنا شامل ہیں۔ بھارت نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر سفارتی سطح پر تعلقات محدود کر دیے۔

جواباً پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے

مقبول مضامین

مقبول مضامین