اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانپاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان

پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
پ

امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں اس ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان ہے، جس میں جنوبی ایشیا کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ 2018 میں نواب شاہ میں 50 ڈگری درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم ہوا تھا، جو ایشیا میں سب سے زیادہ تھا۔

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے یکم سے 4 مئی تک راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے 30 اپریل تک مغربی لہر کے بالائی علاقوں تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے اور یکم مئی سے پنجاب میں نمی کی لہریں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمی نظام کے تحت کشمیر، مری، گلیات، لاہور، فیصل آباد، سوات، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، سکھر، خیرپور، تھرپارکر، ژوب، اور دیگر علاقوں میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث بجلی کے کھمبوں، درختوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین