اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیپزشکیان کا دورۂ آذربائیجان، تعلقات میں پیش رفت

پزشکیان کا دورۂ آذربائیجان، تعلقات میں پیش رفت
پ

باکو — ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے سرکاری دورے پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے آذربائیجانی صدر الہام علییف سے ملاقات کی۔

سرکاری استقبالیہ تقریب کے دوران دونوں صدور نے باہمی تعاون کے سات معاہدوں پر دستخط کیے۔ صدر پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ ان کا یہ دورہ ایران و آذربائیجان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا سکیں گے اور خطے میں باہمی روابط کا ایک مؤثر ماڈل تشکیل دیا جا سکے گا۔

صدر ایران نے دونوں ممالک کے تاریخی و ثقافتی رشتوں کو خطے میں تعاون کے فروغ کی راہ ہموار کرنے والا اہم عنصر قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام آذربائیجانی صدر تک پہنچائیں گے۔

پزشکیان نے کہا کہ ایرانی وفد کی باکو میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک باہمی اتحاد، ہم آہنگی اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایرانی صدر کا یہ دورہ آذربائیجانی صدر کی دعوت پر عمل میں آیا ہے۔ باکو پہنچنے پر ان کا استقبال آذربائیجان کے پہلے نائب وزیرِ اعظم یعقوب عبداللہ اوغلو ایوبوف اور نائب وزیرِ خارجہ سمیر شریفوف نے کیا۔

دوسری جانب صدر الہام علییف نے بتایا کہ ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک اپنے قومی مفادات کے تحت باہمی تعلقات کو وسعت دیں گے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین