کابل — پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار آنند پرکاش نے کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے اہم ملاقات کی۔
افغان وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سیاسی تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ امور اور موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
افغان سفارتی ذرائع کے مطابق آنند پرکاش بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران افغان وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

