پاک-افغان سرحد پر آپریشن، 17 خارجی دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد گزشتہ 3 روز میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

