طورخم: 1,234 افغان غیر قانونی باشندوں کی ملک بدری
ہفتے کے روز طورخم بارڈر پر 1,234 افغان غیر قانونی باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔ لندی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں پہنچنے والوں میں سے 634 افراد کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھیں، جب کہ 272 افراد افغان سٹیزن کارڈ (ACC) کے حامل تھے۔
اس کے علاوہ، پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیے گئے 328 افغان شہریوں کو طورخم بارڈر منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی ملک بدر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، یکم اپریل سے اب تک 58,431 افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ 17 مارچ کو پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے افغان پناہ گزینوں کی قیام میں مزید توسیع دینے سے انکار کر دیا تھا۔

