اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانسوات اور ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

سوات اور ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
س

سوات: مینگورہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف کی فضا پھیل گئی، جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش، افغانستان میں واقع تھا۔

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ژوب میں زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

دونوں واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس دیکھا گیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین