اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانپشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، خاتون...

پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، خاتون کانسٹیبل بھی قتل
پ

پشاور: رنگ روڈ کے جمیل چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ شاہ پور میں پیش آنے والے دوسرے واقعے میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل کو بھی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ پھندو کی حدود میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں واقعے کا پس منظر پرانی دشمنی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی روز تھانہ شاہ پور کی حدود میں بھی فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل جان کی بازی ہار گئیں۔ مقتولہ ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین