کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 40 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 497 روپے اور 10 گرام چاندی 35 روپے کمی کے ساتھ 2 ہزار 998 روپے میں دستیاب رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 305 ڈالر پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا، جبکہ 23 اپریل کو 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی روز 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 31 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آ گئی تھی۔

