اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کے روز ترکیہ میں زلزلے کی خبر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا:”ترکیہ میں زلزلے کی خبر پر دل گرفتہ ہوں۔ اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔”وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس قدرتی آفت کے موقع پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ترک عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

