اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستاناورنگزیب کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات

اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات
ا


وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کو وزیرِاعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دہرائی

واشنگٹن: وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے 2025ء کے اسپرنگ اجلاسوں کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر، کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

اورنگزیب نے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پہلے جائزے کے لیے اسٹاف لیول معاہدے اور لچک و پائیداری سہولت (RSF) کے تحت نئے انتظامات پر ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ساتھ ہی، انہوں نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو وزیرِاعظم کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دہرائی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسی موقع پر امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری، رابرٹ کیپروتھ سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے انہیں ملک کے معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں (SOEs)، پنشن اور قرضوں کے انتظام کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

مزید برآں، انہوں نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو آبادی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے پاکستان کو درپیش وجودی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین