اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانوزیرِاعظم شہباز شریف سے چین کی "گیلیکسی اسپیس" کے وفد کی ملاقات،...

وزیرِاعظم شہباز شریف سے چین کی "گیلیکسی اسپیس” کے وفد کی ملاقات، خلائی تعاون پر گفتگو
و

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف خلائی ٹیکنالوجی کمپنی "گیلیکسی اسپیس” کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کمپنی کے چیئرمین جناب شو منگ کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے پاکستان میں خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے چین کو پاکستان کا ’’سب سے قابلِ اعتماد دوست اور تزویراتی شراکت دار‘‘ قرار دیا اور خلائی ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ کمیونیکیشن، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

گیلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پاکستانی خلائی اداروں و نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

وفد نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سپارکو کے حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی مفید قرار دیا اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے دی جانے والی گرمجوشی اور مہمان نوازی کو سراہا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری محکموں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین