اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامی"ایسٹر کے موقع پر پوپ فرانسس کا غزہ میں فوری جنگ بندی...

"ایسٹر کے موقع پر پوپ فرانسس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا اعادہ”
&

پوپ فرانسس نے ایسٹر سنڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے، جب کہ وہ خود بھی نمونیا سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور محدود حاضری کے ساتھ ویٹی کن سٹی میں سینٹ پیٹرز بیسلیکا کی مرکزی بالکونی پر مختصر طور پر نظر آئے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق، 88 سالہ پوپ نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنے معمولات میں کمی کرتے ہوئے ایسٹر کی دعائیہ تقریب کی صدارت نہیں کی، تاہم تقریب کے اختتام پر ہونے والی روایتاً اہم دعائیہ تقریب ’اربی ایٹ اوربی‘ (شہر اور دنیا کے لیے) میں شریک ہوئے۔اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے غزہ کی انسانی صورتحال کو "ڈرامائی اور افسوسناک” قرار دیتے ہوئے متحارب فریقین سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں، یرغمالیوں کو رہا کریں، اور غزہ کے بھوکے اور متاثرہ شہریوں تک امداد کی رسائی ممکن بنائیں۔انہوں نے کہا: "میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے مصائب میں ان کے ساتھ ہوں۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ جنگ بندی کی جائے، یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، اور امن کے خواہاں ان لوگوں کی مدد کی جائے جو آج بھوک کا شکار ہیں۔”انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ باقی قیدیوں کو بھی رہا کرے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں اب تک 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 1600 افراد صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہید ہوئے۔ادھر، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایسٹر سے قبل اٹلی کے دورے کے دوران ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔ ویٹی کن کے مطابق یہ ملاقات مختصر تھی اور اس میں ایسٹر کی مبارک باد کا تبادلہ کیا گیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین