16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے عمومی علاقے مڈی میں ایک آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آپریشن کے دوران، اپنی افواج نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔
تاہم، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، وطن کا ایک بہادر سپوت، سپاہی باسط صدیق (عمر: 23 سال، سکونت: ضلع اٹک)، دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو گیا۔16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے عمومی علاقے "مڈی” میں ایک آپریشن کیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آپریشن کے دوران، اپنی افواج نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔
ہلاک شدہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، وطن کا ایک بہادر سپوت، سپاہی باسط صدیق (عمر: 23 سال، سکونت: ضلع اٹک)، دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو گیا۔
علاقے میں موجود کسی بھی باقی ماندہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

