اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیامریکی فضائی حملے، یمن کے کلیدی تعلیمی و تربیتی مرکز کو نشانہ...

امریکی فضائی حملے، یمن کے کلیدی تعلیمی و تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا
ا

صنعا — امریکہ نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت میں ایک نیا خطرناک باب کھولتے ہوئے وسطی صوبہ البیضاء، شمالی صوبہ صعدہ اور مغربی ساحلی صوبہ الحدیدہ میں تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔

یمنی میڈیا اداروں نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی رات امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ البیضاء کے ضلع "الصومعہ” میں واقع ایک پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے پر پانچ فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں اس اہم تعلیمی و تربیتی مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ مرکز علاقے میں تعلیم اور فنی تربیت کا مرکزی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

ایک اور حملے میں، امریکی طیاروں نے شمال مغربی شہر صعدہ کے ضلع "کتاف و البقع” کے علاقے "الساحلین” پر تین فضائی حملے کیے۔ یہ علاقہ یمن کی شمالی سرحد کے قریب واقع ہے اور جاری امریکی حملوں کا بارہا نشانہ بنتا رہا ہے۔

اسی طرح، صوبہ الحدیدہ کے ضلع "المنیرہ” پر بھی امریکی جنگی طیاروں نے دو فضائی حملے کیے۔

تاحال ان حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان اور تباہی کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر جاری صیہونی جارحیت اور یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل بمباری کے ردعمل میں، یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور آس پاس کے علاقوں میں اسرائیلی، امریکی اور برطانوی مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

یمنی افواج نے غزہ پر جاری زمینی و فضائی حملے ختم ہونے تک اپنی جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان حملوں کے ساتھ ساتھ یمنی فورسز نے اہم سمندری راستوں کی ناکہ بندی بھی کی ہے تاکہ مخالفین کو فوجی سازوسامان کی رسد روکی جا سکے اور عالمی برادری پر انسانی بحران کے حل کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین