ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومبین الاقوامیپاکستان 150,000 ہنر مند مزدور بیلاروس بھیجے گا

پاکستان 150,000 ہنر مند مزدور بیلاروس بھیجے گا
پ

شہباز شریف نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی پیشکش کو پاکستانی عوام کے لیے تحفہ قرار دے دیا
وزیر اعظم شہباز شریف کو بیلاروس انڈیپنڈنس پیلس میں ‘گارڈ آف آنر’ پیش کیا گیا
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاع اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط

منسک: پاکستان اور بیلاروس نے جمعہ کے روز زراعت، خوراک کی سلامتی، صنعت، تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے 1,50,000 ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیلاروس بھیجنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ وہ بیلاروس کی قومی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس سلسلے میں جلد ایک جامع حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔ملاقات میں دونوں ممالک نے زرعی مشینری کی مشترکہ تیاری کے لیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اسی طرح، الیکٹرک بسوں کی تیاری اور خوراک کی سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے دفاع اور کاروبار سے متعلق تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال پاک-بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس اور پاکستان کے بین الوزارتی وفد کے دورہ بیلاروس کے بعد مختلف شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔دریں اثناء، وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر بیلاروس کے صدر سے ملاقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا:”ہم نے اپنے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، جن میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط شامل ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:”ہماری بات چیت کی نمایاں باتوں میں 150,000 سے زائد اعلیٰ ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو بیلاروس میں قومی ترقی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے بھیجنے کا معاہدہ؛ زراعت اور خوراک کے تحفظ کے شعبے میں بڑھتا ہوا تعاون؛ اور الیکٹرک بسوں اور زرعی مشینری کی تیاری میں مشترکہ منصوبے شامل تھے — یہ اقدامات ہماری دیرینہ دوستی کو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل کرنے میں مدد دیں گے۔انہوں نے مزید کہا، "صدر لوکاشینکو اور میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کو نئی اور بلند سطحوں تک لے جانے کی بھرپور خواہش رکھتے ہیں۔”وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز کہا کہ بیلاروس نے ایک فراخدلانہ پیشکش کرتے ہوئے 150,000 سے زائد نوجوان، اعلیٰ ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو بیلاروس کی قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔وزیر اعظم نے اس پیشکش کو پاکستانی عوام کے لیے ایک "تحفہ” قرار دیتے ہوئے اس موقع پر گہری تشکر کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بیلاروس کی معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔وزیر اعظم نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا:
"میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی ہنر مند افرادی قوت، جو بین الاقوامی معیارات اور قومی اسناد کے مطابق تصدیق شدہ ہے، بیلاروس کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔”وزیر اعظم نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے 2015-16 میں پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے دوستی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے ایک طویل سفر کی بنیاد رکھی۔

وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں، خاص طور پر زراعت میں، بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا:
"پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ ہمیں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے اس شعبے میں جدید طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے آپ کی مہارت کی ضرورت ہے۔”ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی ضرورت ہے۔”پاکستان اور بیلاروس کی کمپنیوں دونوں کے لیے یہ ایک فائدہ مند صورتحال ہوگیوزیر اعظم نے کان کنی کے شعبے میں آلات کی تیاری سے متعلق بیلاروس کی مہارت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں اور دونوں ممالک اس شعبے میں بہترین شراکت دار بن سکتے ہیں۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستانی وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر لوکاشینکو نے تجارت، صنعت، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اعلیٰ سطح کی یہ ملاقات طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔صدر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھولنے کے لیے ایک محرک کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شراکت داری کے ان شعبوں کو دریافت کیا جائے جو ابھی تک غیر استعمال شدہ ہیں، اور موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔دریں اثناء، وزیر اعظم شہباز شریف کو جمعہ کے روز بیلاروس کے انڈیپنڈنس پیلس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جہاں وہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کے لیے پہنچےجب وزیر اعظم استقبالیہ کی رسمی تقریب کے مقام پر پہنچے تو صدر لوکاشینکو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان اور بیلاروس کے قومی ترانے بجائے گئے جب دونوں رہنما سلامی کے چبوترے پر کھڑے تھے۔بیلاروس کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا انہوں نے معائنہ کیا۔بعد ازاں، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر لوکاشینکو نے دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات سے قبل ایک دوسرے کو اپنے وفود کا تعارف کرایا

’پاکستان بیلاروس کے ساتھ مضبوط پارلیمانی روابط کا خواہاں ہے‘

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات اور تبادلوں کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو منسک میں بیلاروس کی نیشنل اسمبلی کی کونسل کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانوا اور نیشنل اسمبلی کے ایوانِ نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجینکو سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان حالیہ تعلقات کو مثبت پیشرفت قرار دیا۔ دونوں فریقین نے پارلیمانی نمائندوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے میں پارلیمانی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال بھی موجود تھے۔

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

جمعہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کے بیلاروس کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔یہ معاہدے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد طے پائے، جس میں تعاون کے مختلف شعبوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے معاہدہ دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی، جہاں دونوں جانب کے وزراء نے پہلے سے دستخط شدہ دستاویزات کا تبادلہ کیا۔پاکستان اور بیلاروس کی حکومتوں نے ری ایڈمشن معاہدہ اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر داخلہ نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔دونوں ممالک کی وزارتِ دفاع کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا، جس کی دستاویزات کا تبادلہ وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر خری نین کے درمیان ہوا۔اس کے علاوہ، 2025-2027 کے لیے بیلاروس کی اسٹیٹ اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹری اور پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار کے مابین عسکری-تکنیکی تعاون کے لیے ایک پروگرام (روڈمیپ) پر دستخط کیے گئے۔وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور بیلاروس کے وزیر برائے ملٹری انڈسٹری دمتری پینٹس نے اس کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔وزیر اعظم کے دورے کے دوران، ماحولیاتی تحفظ، ڈاک خدمات، کاروباری معاونت، تجارتی ترقی اور تجارتی اداروں کے مابین تعاون پر بھی معاہدے کیے گئے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین