پیر, جولائی 7, 2025
ہومبین الاقوامیایپل نے بھارت سے 600 ٹن آئی فونز فضائی ذریعے امریکہ منتقل...

ایپل نے بھارت سے 600 ٹن آئی فونز فضائی ذریعے امریکہ منتقل کیے
ا

تجزیہ کاروں کا انتباہ: چین سے درآمدات پر انحصار کے باعث امریکہ میں آئی فونز کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں

نئی دہلی:
ٹیکنالوجی کی معروف امریکی کمپنی ایپل نے بھارت سے 600 ٹن وزنی آئی فونز، جو تعداد میں تقریباً 15 لاکھ بنتے ہیں، کارگو پروازوں کے ذریعے امریکہ منتقل کیے ہیں۔ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ کمپنی نے یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف سے بچنے اور امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کا ذخیرہ بڑھانے کے لیے کیا۔

یہ تفصیلات ایپل کی اس نجی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتی ہیں جس کے ذریعے وہ ٹرمپ انتظامیہ کی درآمدی ڈیوٹی سے بچاؤ کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔ امریکہ ایپل کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے، اور کمپنی کی جانب سے وہاں وقت سے پہلے مصنوعات کی ترسیل اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ایپل کی چین سے درآمدات پر بھاری انحصار کی وجہ سے امریکہ میں آئی فونز کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ چین پر ٹرمپ کی عائد کردہ 125 فیصد کی بلند ترین شرح ٹیرف لاگو ہے۔ اس کے برعکس بھارت پر یہ ٹیرف صرف 26 فیصد ہے، جو فی الحال 90 دن کے لیے مؤخر کر دی گئی ہے، البتہ اس رعایت میں چین شامل نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایپل "ٹیرف سے بچنا چاہتا تھا”۔ اس منصوبہ بندی سے واقف ایک ذریعے نے بتایا کہ کمپنی نے فوری طور پر فضائی کارگو کا بندوبست کیا تاکہ بھارتی پلانٹ میں تیار کردہ آئی فونز بروقت امریکہ پہنچائے جا سکیں۔ مزید دو ذرائع نے تصدیق کی کہ چینائی میں واقع فاکسکون پلانٹ اب اتوار کے روز بھی کام کر رہا ہے، جو عموماً چھٹی کا دن ہوتا ہے۔ یہ پلانٹ گزشتہ برس 2 کروڑ آئی فونز تیار کر چکا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین