ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانپاکستان کا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
پ

اقوامِ متحدہ: پاکستان نے غزہ پر اسرائیل کے ایک ماہ سے زائد طویل محاصرے کے خاتمے اور پوری پٹی میں بلاروک امدادی رسائی کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم تعاونِ اسلامی (او آئی سی) کے سفارتی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فوری اور مکمل جنگ بندی پر عملدرآمد، جبری بے دخلیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت تمام نوآبادیاتی اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2 مارچ سے جاری اسرائیلی محاصرے کے بعد سے غزہ میں خوراک، ایندھن، ادویات اور تجارتی اشیاء کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے اور امدادی سامان سرحدی گزرگاہوں پر جمع ہوتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جنوری میں 15 ماہ طویل جنگ کے بعد اعلان کردہ جنگ بندی اب عملاً ختم ہو چکی ہے، اور ایک بار پھر اسرائیلی فضائی حملے، زمینی کارروائیاں اور فلسطینی گروہوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے شروع ہو چکے ہیں۔

منگل کو ہونے والا او آئی سی کا یہ اجلاس فلسطین اور شام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا، جس میں بحرین اور کرغیزستان کے وزرائے خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ ادوار (2026-27 اور 2027-28) کے لیے اپنی امیدواریوں پر بریفنگ دی۔

سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان، او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے تاکہ مسلم امہ کے مشترکہ مفادات اور اجتماعی مقاصد کو فروغ دیا جا سکے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین