ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانجی ایچ کیو میں امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی آرمی چیف سے...

جی ایچ کیو میں امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات
ج

راولپنڈی: امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے سینئر افسر مسٹر ایرک میئر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے بدھ کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات پاکستان میں منعقدہ معدنیات سرمایہ کاری فورم کے تناظر میں ہوئی۔

امریکی وفد نے اس منفرد فورم کو سراہتے ہوئے پاکستان کی اُس پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے تحت ملک کے وسیع و عریض مگر غیر استعمال شدہ معدنی وسائل کو باہمی مفادات پر مبنی شراکت داری کے ذریعے ترقی دی جا رہی ہے۔

مسٹر ایرک میئر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی ترجیحات میں پاکستان کے ساتھ معدنیات کی ترقی کے شعبے میں تعاون کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی حالات اور پاکستان کے علاقائی سلامتی سے متعلق تقاضوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حکومتی اور عوامی سطح کے تعاون (G2G اور P2P) کے ساتھ ساتھ کاروباری سطح (B2B) پر بھی روابط کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین