ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانپاک بحریہ کا جہاز ’اصلت‘ بحیرہ عرب میں انسدادِ قزاقی گشت پر...

پاک بحریہ کا جہاز ’اصلت‘ بحیرہ عرب میں انسدادِ قزاقی گشت پر مامور
پ

اسلام آباد: پاک بحریہ کا جہاز ’پی این ایس اصلت‘ بحیرہ عرب میں صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب انسدادِ قزاقی گشت پر مامور رہا۔ یہ گشت مشترکہ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی معاونت میں کیا گیا، جس کی قیادت اس وقت پاکستان بحریہ کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان بحریہ کی زیر قیادت CTF-151 خطے میں اپنی موجودگی کو مؤثر بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کر رہی ہے تاکہ خلیج عدن، سقطریا گیپ کے آس پاس اور صومالیہ کے مشرقی ساحل پر قزاقی کے ممکنہ خطرات پر نگاہ رکھی جا سکے۔

ان کوششوں کا مقصد قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ذریعے سمندری مواصلاتی راستوں (Sea Lines of Communication) کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

پی این ایس اصلت کی تعیناتی پاک بحریہ کے قزاقی اور مسلح ڈکیتی کے خلاف بھرپور عزم کی مظہر ہے، جس کا مقصد عالمی سمندری حدود کا تحفظ اور خطے میں بحری تجارت کی آزادانہ روانی کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین