ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومبین الاقوامیہنگری کے دورے کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کے مطالبات میں...

ہنگری کے دورے کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کے مطالبات میں شدت
ہ

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو 6 اپریل کو "اسرائیل” واپسی سے قبل ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان اور دیگر اہم سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کے باوجود، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بدھ کے روز ہنگری روانہ ہوں گے، کیونکہ وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اوربان نے آئی سی سی کے فیصلے کو "شرمناک” قرار دیا اور نیتن یاہو کو ملک آنے کی دعوت دی۔

یاد رہے کہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ کے خلاف غزہ میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

یورپی گرین پارٹی نے نیتن یاہو کی گرفتاری اور انہیں دی ہیگ میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے شریک صدر سیاران کفے نے کہا کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک پر بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے گرفتاری کے وارنٹ کو نظر انداز کرنا "قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی” قرار دیا اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی یونین آرٹیکل 7 کے تحت کارروائی کرے تاکہ ہنگری میں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی بحالی ممکن ہو۔

ہنگری نے 1999 میں روم اسٹیچیوٹ پر دستخط کیے تھے — جو آئی سی سی کا قیام عمل میں لاتا ہے — اور دو سال بعد اوربان کی پہلی مدتِ حکومت میں اس کی توثیق بھی کی۔ تاہم، ملک نے آئینی بنیادوں پر معاہدے کی تمام دفعات کو نافذ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ ہنگری خود کو آئی سی سی کے فیصلوں کا پابند نہیں سمجھتا۔

گرین پارٹی کی شریک صدر وُلا تسیسی نے کہا کہ "اوربان یورپی معاہدوں اور ذمہ داریوں کو روند رہے ہیں۔”

ہیومن رائٹس واچ کا مطالبہ: نیتن یاہو کی گرفتاری

ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے ہنگری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو ملک میں داخل ہوں تو انہیں گرفتار کیا جائے۔ تنظیم نے زور دیا کہ ایک ICC رکن ملک ہونے کے ناتے ہنگری پر یہ قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ وارنٹ پر عمل درآمد کرے۔

HRW نے وزیراعظم اوربان کی جانب سے نیتن یاہو کو دعوت دینے کو متاثرین کی توہین قرار دیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یورپی یونین کے کئی ممالک نے آئی سی سی کے وارنٹ پر عمل نہیں کیا۔

HRW نے کہا:
"ہنگری کو نیتن یاہو کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، اور اگر وہ داخل ہوں تو انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔”

بیان میں مزید کہا گیا:
"یورپی یونین اور آئی سی سی کے دیگر رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ ہنگری اور تمام رکن ریاستوں پر زور دیں کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نیتن یاہو کو گرفتار کریں۔”

HRW کی نمائندہ ایونسن نے کہا:
"نیتن یاہو کو خوش آمدید کہنا ہنگری کی ICC ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہو گی، جو اوربان کی قانون کی حکمرانی پر تازہ ترین یلغار ہو گی۔”

ہند رُجاب فاؤنڈیشن کی قانونی کارروائی

فلسطین نواز تنظیم ہند رُجاب فاؤنڈیشن (HRF) نے نیتن یاہو کے مجوزہ دورہ ہنگری کے خلاف ہنگامی قانونی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا:

"HRF آئی سی سی سے رجوع کرے گی، ہنگری کے پبلک پراسیکیوٹر سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرے گی، اور یورپی فضائی حکام کو ان کے فضائی سفر سے روکنے کے لیے اطلاع دے گی۔”

تنظیم نے مزید کہا کہ پورے یورپ میں قانونی ٹیمیں یونیورسل جُرِسڈکشن (آفاقی دائرہ اختیار) کے نفاذ کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ اگر نیتن یاہو ہنگری سے باہر جائیں تو انہیں گرفتار کیا جا سکے۔

بیان کے مطابق، "HRF تمام یورپی ریاستوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور مبینہ جنگی مجرموں کو پناہ نہ دیں۔”

جب آئی سی سی نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تو اوربان نے کہا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو ملک میں خوش آمدید کہیں گے اور ضمانت دیں گے کہ ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ان وارنٹس کو "مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی معاملات میں مداخلت” قرار دیا جو "قانونی کارروائی کے پردے” میں کی جا رہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مؤقف

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ہنگری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو ملک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کر کے آئی سی سی کے حوالے کیا جائے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین