ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانبلوچستان میں اینٹیمنی کے وسیع ذخائر دریافت، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری...

بلوچستان میں اینٹیمنی کے وسیع ذخائر دریافت، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات
ب

بلوچستان میں اینٹیمنی کے بڑے ذخائر کی دریافت سے ملکی معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر حکمت عملی کے تحت یہ دریافت پاکستان کی معدنی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) نے اس منصوبے کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کے لیے 50:50 شراکت داری پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ منصوبے کا باضابطہ اعلان 8 اور 9 اپریل کو منعقد ہونے والے "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025” میں متوقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں بھی معدنی وسائل کی تلاش جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول کی پیش رفت ہوئی ہے، جہاں سونے، تانبے، نکل اور کوبالٹ کے ذخائر کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پنجاب میں چنیوٹ کے معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے OGDCL اور منرل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان روابط قائم کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں اینٹیمنی کی ریفائننگ کے لیے جدید بین الاقوامی سہولیات سے استفادے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، خصوصاً عمان کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جدید کان کنی کے فروغ کے لیے تعلیمی نصاب کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس ضمن میں OGDCL، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور ملکی جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں دریافت شدہ اینٹیمنی کے ذخائر کے مکمل تجزیے کے لیے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری جاری ہے، جس سے اس منصوبے کو مزید عملی اقدامات کی طرف لے جایا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی معدنی شعبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جو ملک میں معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے نئی راہیں متعین کر رہا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین