ہفتہ, فروری 14, 2026
ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کر دیا
ش

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 16 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج نے دراندازی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ترجمان کے مطابق، 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 16 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے اور توقع ہے کہ افغان حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ پاکستان امید رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور 16 خوارج دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر دم مستعد اور پرعزم ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین