جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیحماس نے سیاسی بیورو کے رکن صلاح البردویل کی شہادت کا اعلان...

حماس نے سیاسی بیورو کے رکن صلاح البردویل کی شہادت کا اعلان کر دیا
ح

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صلاح البردویل کو ایک سیاسی، میڈیا، اور قومی علامت قرار دیا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے سیاسی بیورو کے رکن اور فلسطینی پارلیمنٹ کے ممبر، ڈاکٹر صلاح البردویل کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں، حماس نے تصدیق کی کہ البردویل کو ایک "بزدلانہ صیہونی قاتلانہ حملے” میں اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ رمضان المبارک کی 23ویں شب، مغربی خان یونس کے علاقے المواسی میں اپنی خیمہ گاہ میں نماز ادا کر رہے تھے۔

حماس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ "شہید ڈاکٹر صلاح البردویل سیاسی، میڈیا، اور قومی جدوجہد کی ایک علامت تھے” اور انہوں نے فلسطینی کاز کی حمایت میں کبھی کوتاہی نہیں کی۔

دوسری جانب، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 49,747 فلسطینی شہید اور 113,213 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں تصدیق کی کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہوئے۔

ادھر، غزہ کے مشرقی علاقے التفاح میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔ علاوہ ازیں، شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ کے علاقے عزبت عبد ربو میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں الفخاری کے مشرقی علاقے میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی۔

اسرائیل کا امریکہ کی حمایت سے غزہ پر بڑے حملے کی تیاری: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق، اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل ایال زامیر کی قیادت میں غزہ میں ایک بڑے فوجی آپریشن کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جس میں متعدد بریگیڈز اور ریزرو یونٹس شامل ہوں گے۔ اس آپریشن کا مقصد حماس کی حکمرانی اور عسکری قوت کا مکمل خاتمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے اصل عزائم کو بتدریج آشکار کر رہا ہے، جو ایک بڑے فوجی قدم کی تیاری کی نشاندہی کرتا ہے۔ ادھر، اسرائیلی حکومت کے دائیں بازو کے حلقے غزہ میں صیہونی بستیوں کی بحالی اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے ساتھ "رضاکارانہ ہجرت” کے طور پر پیش کرنے کے حق میں ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین