یومِ شہادت حضرت علیؓ: ملک بھر میں جلوس، سیکیورٹی سخت، موبائل سروس بند
آج 21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے۔
کراچی:
🔹 مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔
🔹 جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، کنٹینر لگا کر گلیوں اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا۔
🔹 دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی۔
کوئٹہ:
🔹 جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔
🔹 سخت سیکیورٹی انتظامات، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ۔
دیگر شہروں میں بھی سخت سیکیورٹی:
📌 لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی جلوس نکالے جائیں گے۔
📌 ٹریفک کا متبادل پلان جاری، شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل۔

