جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیفن لینڈ مسلسل تیرہویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار، افغانستان...

فن لینڈ مسلسل تیرہویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار، افغانستان بدترین
ف

اسلام آباد – عالمی یومِ خوشی کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق، فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ اس سالانہ رپورٹ میں 147 ممالک کو شامل کیا گیا، جہاں افغانستان کو بدترین درجہ دیا گیا ہے۔

دلچسپ طور پر، اقتصادی مشکلات اور بحرانوں کے باوجود پاکستانی شہری بھارتیوں کے مقابلے میں زیادہ خوش نظر آتے ہیں۔ اس فہرست میں فرانس، برطانیہ اور امریکہ دنیا کے 20 خوش ترین ممالک میں شامل نہیں۔ ہر سال 20 مارچ کو جاری ہونے والی اس رپورٹ میں ممالک کی سماجی، معاشی، اور فلاحی پالیسیوں کے علاوہ عوام کے عمومی رویے اور ہمدردانہ طرزِ عمل کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیرِ انتظام ایک ادارے کی طرف سے مرتب کی گئی اس رپورٹ میں سعودی عرب کو 32ویں، فرانس کو 33ویں، برطانیہ کو 23ویں، اور امریکہ کو 24ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے، جبکہ حیران کن طور پر اسرائیل کو دنیا کے 10 خوش ترین ممالک میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اسے آٹھواں نمبر دیا گیا ہے۔

جنوبی ایشیا میں نیپال سب سے خوش ملک قرار پایا، جو عالمی فہرست میں 92ویں نمبر پر ہے۔ جاپان کو 50ویں جبکہ چین کو 68ویں نمبر پر رکھا گیا، جہاں کویت اور عمان جیسے ممالک ان سے زیادہ خوشحال قرار دیے گئے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین