جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی حکومت کا 'ای-مزدور کارڈ' متعارف کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی حکومت کا ‘ای-مزدور کارڈ’ متعارف کرنے کا فیصلہ
پ

پشاور:
خیبر پختونخوا محکمہ محنت نے صوبے بھر کی مختلف صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے ای-مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ انقلابی اقدام مزدوروں کی فلاح و بہبود کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کے سروس ریکارڈ کو منظم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کے وزیر محنت فضل شکور خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محنت میان عادل اقبال، ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کے وائس کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای-مزدور کارڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ یہ کارڈ مزدوروں کے روزگار کا مکمل ریکارڈ فراہم کرے گا، جس میں ملازمت کا آغاز، مختلف فیکٹریوں میں کام کا دورانیہ اور دیگر ضروری تفصیلات شامل ہوں گی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین