جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانبلوچستان میں ٹرینوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ، آج سے...

بلوچستان میں ٹرینوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ، آج سے ریلوے آپریشن شروع
ب

بلوچستان میں ٹرینوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ، آج سے ریلوے آپریشن شروع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) – وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی مکمل کر لی گئی ہے اور آج (منگل) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرینوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز اور دیگر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے ملازمین کی پنشن سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہیں، جنہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی میڈیا کو پہلے سے جعفر ایکسپریس حملے کی اطلاع کیسے تھی؟ اور اس پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کیوں کی گئی؟ انہوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیمیں غیر ملکی امداد پر پل رہی ہیں اور بھارتی پروپیگنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ ڈرون اور جدید نگرانی کے اقدامات سے ریلوے انفراسٹرکچر اور مسافروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین