جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانراولپنڈی: تخت پڑی ریفرنس میں عدم حاضری پر ملک ریاض اور علی...

راولپنڈی: تخت پڑی ریفرنس میں عدم حاضری پر ملک ریاض اور علی ملک کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے
ر

راولپنڈی: احتساب عدالت میں تخت پڑی ریفرنس کی سماعت جج محمد اکمل خان نے کی، جس میں ملک ریاض، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سمیت 17 ملزمان نامزد ہیں۔ سماعت کے دوران 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ 4 ملزمان کے وکلا نے حاضری دی۔چوہدری پرویز الہیٰ کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا، جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے تمام ملزمان کو 5 لاکھ روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ عدم حاضری پر ملک ریاض اور علی احمد ملک کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کیا جائے، جبکہ ریفرنس پر مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ریفرنس میں 17 ملزمان نامزد ہیں، جن پر موضع تخت پڑی اور اس کے اطراف میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے اور سرکاری خزانے کو 335 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین