سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تور درہ میں ایک آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں تین خارجی دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 17 مارچ کو خیبر کے علاقے تور درہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اور یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

