افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ شمسی سال 1403 (اپریل 2024 سے مارچ 2025) کے دوران فضائی راہداریوں کے ذریعے 292 ملین ڈالر مالیت کی اشیا کی ترسیل ہوئی۔وزارت کے ترجمان، عبدالسلام جواد اخوندزاده نے بتایا کہ اس سال فضائی راہداریوں کے ذریعے برآمدات کی مجموعی مالیت 125 ملین ڈالر رہی، جبکہ درآمدات 167 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی اہم برآمدات میں خشک میوہ جات، زعفران، خشک اور تازہ انجیر، عناب، چلغوزے اور دستکاری کی مصنوعات شامل تھیں، جبکہ اہم درآمدات میں ادویات اور الیکٹرانک آلات شامل تھے۔
اخوندزاده کے مطابق، برآمدات کابل، قندھار اور مزارِ شریف کے ہوائی اڈوں سے امریکا، جرمنی، چین، بھارت، برطانیہ، جنوبی افریقہ، آسٹریا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کو کی گئیں۔

