اسلام آباد : پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کے مطابق، چینی وزیراعظم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم دوستی کو اجاگر کیا۔ اس تقریب کا عنوان تھا "چین کی بہار، چین کے مواقع، اور دنیا کے اشتراک کردہ امکانات”۔

