ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ ایک پاکستانی سفارتکار کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ سفارتکار نجی دورے پر امریکہ جا رہے تھے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔لاس اینجلس ایئرپورٹ پر ایک سینئر پاکستانی سفارتکار کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے تحقیقات کی ہیں، جن سے معلوم ہوا کہ مذکورہ سفارتکار نجی دورے پر امریکہ جا رہے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہا ہے اور مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، لہٰذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق، مذکورہ سفارتکار ماضی میں امریکہ میں تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر انتظامی بدعنوانی میں ملوث رہے تھے، اور انہی شکایات کی بنیاد پر انہیں امریکہ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

