جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانیاسمین لاری کا وولف فاؤنڈیشن ایوارڈ مسترد کرنے کا فیصلہ

یاسمین لاری کا وولف فاؤنڈیشن ایوارڈ مسترد کرنے کا فیصلہ
ی

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کا یہ فیصلہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس ایوارڈ کے بارے میں پہلے کوئی اطلاع نہیں تھی اور نہ ہی انہوں نے اس کے لیے درخواست دی تھی۔

وولف فاؤنڈیشن نے چند روز قبل انہیں ای میل کے ذریعے اس ایوارڈ سے متعلق آگاہ کیا، جس کے ساتھ ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی شامل تھی۔ تاہم، یاسمین لاری نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

اپنے موقف پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی کے باوجود، ہر فرد کو اپنی استطاعت کے مطابق ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین