جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانحکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ
ح

اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو محفوظ لین دین کو یقینی بنانے کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پروسیس کیے جائیں گے، تاکہ چوری یا گمشدگی کے خدشات سے بچا جا سکے۔ذرائع کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس عائد ہوگا، تاہم زکوٰۃ سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔حکومت نے 500 روپے، 1,000 روپے، 5,000 روپے اور 10,000 روپے کے مالیت میں پرائز بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ ڈیجیٹل بانڈز صرف نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا دیگر منظور شدہ چینلز کے ذریعے خریدے جا سکیں گے۔قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد کی جائے گی اور جیتنے والی رقم براہ راست لنکڈ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل بانڈز کے اجراء سے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی۔مزید برآں، خریداروں کو خریداری کے وقت نامزد وارث مقرر کرنے کا آپشن دیا جائے گا، تاکہ ورثا کو ادائیگیاں جانشینی سرٹیفکیٹ کے مطابق یقینی بنائی جا سکیں۔

کاغذی بانڈز سے ڈیجیٹل بانڈز کی منتقلی سے پرنٹنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے، جبکہ یہ نظام زیادہ مؤثر اور کم لاگت کا حامل ہوگا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین