نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جدہ میں نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار اور بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، خوشگوار ماحول میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق، نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

