جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانچین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی...

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی
چ

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی، چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔اعلامیے کے مطابق، چین کی جانب سے قرض کی مدت میں اس توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی، جو ملک کی مالی ضروریات اور اقتصادی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین