جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانٹانک: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک
ٹ

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 8 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کی موجودگی کے خلاف ایک آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں موجود دیگر خارجی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ حملے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے تھے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین