جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیرمضان میں مسجد اقصیٰ میں عبادت پر اسرائیل کی عمر کی بنیاد...

رمضان میں مسجد اقصیٰ میں عبادت پر اسرائیل کی عمر کی بنیاد پر پابندیاں
ر

اسرائیل نے رمضان میں مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے عمر کی بنیاد پر محدود اجازت کا اعلان کر دیا

یروشلم، 6 مارچ (رائٹرز) – اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے 50 سال سے زائد عمر کے بعض مسلمانوں اور ان کے بچوں کو جمعہ کے دن مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ سال کے انتظامات کے مطابق "محدود تعداد میں مسلم عبادت گزاروں” کو داخلے کی اجازت ہوگی، تاہم تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی۔

داخلے کے لیے مقررہ شرائط:

  • مرد: 55 سال یا اس سے زائد عمر
  • خواتین: 50 سال یا اس سے زائد عمر
  • بچے: 12 سال تک
    مزید برآں، سیکیورٹی اسکریننگ بھی لازمی ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ "اسرائیلی عربوں کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہے”۔

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ یروشلم کے قدیم شہر کے وسط میں واقع ہے اور یہ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، جبکہ یہودی اسے "ہار ہا بیت” (Temple Mount) کے نام سے جانتے ہیں۔یہ رمضان المبارک کے پہلے جمعے کا ہفتہ ہے، جس میں لاکھوں مسلمان مسجد اقصیٰ میں عبادت کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم اسرائیلی پابندیاں ان کے داخلے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین