جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانپشاور کو منشیات سے پاک کرنے کے منصوبے کا تیسرا مرحلہ شروع

پشاور کو منشیات سے پاک کرنے کے منصوبے کا تیسرا مرحلہ شروع
پ

پشاور:
خیبرپختونخوا حکومت نے منشیات سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ‘منشیات سے پاک پشاور فیز تھری’ مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔

اس مہم کے تحت 2,000 افراد کو مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات خواجہ یونس سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن سینٹر کے اچانک دورے کے دوران کہی۔
صوبائی وزیر نے مرکز کا تفصیلی جائزہ لیا، عملے اور منشیات کے عادی افراد سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ علاج اور بحالی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین