جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانحکومت نے پنشن نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے نیا حساب کتاب طریقہ...

حکومت نے پنشن نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے نیا حساب کتاب طریقہ کار متعارف کرا دیا
ح

نیوز کے مطابق حکومت نے پنشن کے حساب کتاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے شرائط و ضوابط متعارف کرا دیے ہیں
بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب پنشن آخری تنخواہ کے بجائے گزشتہ 24 ماہ کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر حساب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملازمین کو اب ایک سے زیادہ پنشن لینے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نیا طریقہ کار ان ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا جو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ (Voluntary Retirement) اختیار کریں گے۔ مزید یہ کہ سروس کے آخری سال میں ملنے والے انکریمنٹز (اضافے) پنشن کی اوسط میں شامل نہیں ہوں گے۔ حکومت نے موجودہ پنشنرز کے لیے پنشن انکریمنٹ کے نظام میں بھی تبدیلیاں کی ہیں اور خاندانی (Family Pension) اب نیٹ پنشن ویلیو (Net Pension Value) کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔ پنشن نوٹیفکیشن میں مزید وضاحتیں بھی دی گئی ہیں: ریٹائرمنٹ کے مہینے میں جتنے دن کام کیا گیا ہو، وہ پورے مہینے کے برابر شمار ہوں گے۔

سروس کے آخری سال کے انکریمنٹ پنشن حساب میں شامل نہیں ہوں گے۔

خاندانی پنشن نیٹ پنشن کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین