جمعہ, فروری 13, 2026
ہومبین الاقوامیامارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار...

امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
ا

متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نیوز کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں سب سے زیادہ کارروائیاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سامنے آئی ہیں، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک کے اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 16 ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے جانے والوں میں 4 ہزار 740 پاکستانی ایسے تھے جو مختلف مقدمات میں سزا پوری کر کے جیلوں سے رہائی کے بعد ڈی پورٹ کیے گئے۔ ان کے علاوہ 5 ہزار 800 پاکستانی شہریوں کو مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے بعد انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سال 2024 کے دوران متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کی 50 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں مسترد کر دیں۔ یہ صورتحال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو روزگار کے سلسلے میں خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ حکومتی سطح پر اس معاملے کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین