جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستان‏راجاناصرعباس : خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت

‏راجاناصرعباس : خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت

یہ چند دنوں میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی لہر نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد آج بنوں میں دہشتگردوں نے بیس سے زائد بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، جو ہر محب وطن پاکستانی کے دل کو غمزدہ کر دینے والا المیہ ہے اور ہمارے لیے لمحۂ فکریہ بھی ہے۔ انہی شدت پسند خارجی دہشتگردوں نے ضلع کرم کے مظلوم عوام کو بھی کئی مہینوں سے محصور کر رکھا ہے، اور بدقسمتی سے حکومتی ادارے اور سیکیورٹی فورسز اس صورتحال میں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں ضلع کرم کے محصور بھائیوں سے اپیل ہے کہ دشمن کی سازشوں کو سمجھیں اور کسی بھی صورت اپنے درمیان اتحاد و اتفاق کو نقصان نہ پہنچنے دیں، تاکہ ان ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ اس وقت ہم سب پر لازم ہے کہ صبر، استقامت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد رکھیں اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں۔ دہشتگردی کے یہ بزدلانہ حملے نہ صرف ملک کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی سبب بن رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے فوری اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت ان دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ملک میں امن قائم کیا جا سکے۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی دے۔ پوری قوم کو اس کڑے وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ملک میں مستقل اور پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین