جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان، مزید کمی...

وزیراعظم کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان، مزید کمی کیلئے پرامید
و

وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ فروری میں افراط زر کی شرح 1.5 فیصد تک آ گئی، جو کہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 5.9 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ اوسط 28 فیصد تھی، جو کہ واضح بہتری کی علامت ہے۔ شہباز شریف نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی، کاروبار کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، تاکہ ملک کو مستحکم اور خوشحال بنایا جا سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت افراط زر میں کمی ایک خوش آئند خبر ہے، کیونکہ ملکی معیشت کے اہم اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت میں آنے والی یہ بہتری محنت، مستعدی اور مربوط ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، جس کے ثمرات اب عوام تک بھی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دنوں میں افراط زر میں مزید کمی واقع ہوگی، جبکہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ضروری اشیاء مناسب اور ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب، بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں کنزیومر پرائس انڈیکس کے ذریعے ناپی جانے والی مہنگائی فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی، جو گزشتہ 113 ماہ کی کم ترین سطح ہے، اور یہ معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین