ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا بھی 1,286 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,179 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 36 ہزار 955 روپے تک جا پہنچے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 270 روپے میں دستیاب رہی، جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 803 روپے میں فروخت ہوئی۔
علاوہ ازیں، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 869 ڈالر میں فروخت ہوا۔

