جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستانشمالی وزیرستان: بمبار نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2...

شمالی وزیرستان: بمبار نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی شہید
ش

شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک حملے میں دو شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

لکی مروت میں پولیس پر حملہ

دوسری طرف لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق، یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب دریائی علاقے میں گشت پر موجود پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ عباسہ خٹک اور وانڈا شہاب خیل کے درمیان دہشت گردوں نے پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ علاقے کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد جواد اسحٰق نے حملے کو ناکام بنانے کے لیے فوراً مزید نفری بھیجی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ اس کے ساتھی قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین