جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستاندہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، آرمی چیف

دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، آرمی چیف
د

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کےپیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔جب بھی ریاست دہشتگردوں پرہاتھ ڈالتی ہےتو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ بہاولپور میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں بلاوجہ تنقید کرنے کے بجائے اپنی توجہ اپنی ذمہ داریوں اور کارکردگی پر رکھنی چاہیے۔ پاکستان اللہ کی طرف سے دیا گیا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہمیں کبھی بھی اپنے دین، بزرگوں اور معاشرتی روایات کو نہیں بھولنا چاہیے۔

جنرل عاصم منیر نے یہ بھی واضح کیا کہ جب تک ہماری عظیم مائیں اپنے بچوں کو پاکستان کے لیے قربان کرتی رہیں گی، تب تک ہماری قوم، خاص طور پر نوجوان، پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اور پھر کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین