جمعرات, فروری 12, 2026
ہومبین الاقوامیسنگاپور: 8 سالہ پاکستانی طالبعلم نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل...

سنگاپور: 8 سالہ پاکستانی طالبعلم نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
س

سنگاپور: 8 سالہ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

سنگاپور میں 8 سالہ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ نیوز کے مطابق، انارہ بہرام درانی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے بین الاقوامی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سنگاپور میں منعقدہ ان مقابلوں میں، 8 سالہ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان سے 15 طلبہ فائنل راؤنڈ تک پہنچے، جہاں انہیں 13 ممالک کے 177 شرکا کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی طالبہ نے کہا کہ یہ اس کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی طلبہ کی یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین